شریف برادران اہلیت کیس : وفاق کی جانب سے دلائل مکمل

منگل جنوری 17:18

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06جنوری2009) شریف برادران اہلیت کیس میں وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل آغا طارق نے اپنے دلائل مکمل کر لئے۔ دلائل کے دوران انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وفاق نے یہ اپیل اس لئے دائر کی ہے کہ وفاق کو ہائی کورٹ میں بھی فریق بنایا گیا تھا اور وہ عدالت میں صرف قانون کی وضاحت کریں گے جبکہ فیصلہ کرنا عدالت کے اختیار میں ہے ۔

(جاری ہے)

بینچ کے سربراہ جسٹس موسیٰ کے لغاری نے سوال کیا کہ کیا فیڈریشن شریف برادران کی سزاؤں کی معافی اور بینک قرضوں سے متعلق ریکارڈ عدالت میں پیش کرے گی۔ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس حوالے سے وہ وفاق سے ہدایات حاصل کرنے بعد ہی کوئی جواب دے سکیں گے ۔ میاں محمد نواز شریف کے وکیل ایم اکرم شیخ نے وفاق کے وکیل کی جانب سے بھر پور دفاع نہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل کو عدالت میں واضح موقف اختیار کر نا چاہئے تھا فاضل عدالت نے مزیدسماعت چودہ جنوری تک ملتوی کر دی ہے

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments