اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، قاضی حسین

منگل 6 جنوری 2009 20:43

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06جنوری2009) امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور غزہ پر بمباری سے اب تک پانچ ہزار فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں ۔ منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ محصور فلسطینیوں کی امداد کے لئے جماعت اسلامی نے فلسطین فنڈ قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام تر وسائل رکھنے کے باوجود فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام پرعرب اور مسلم ممالک مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جو اسرائیلیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تذلیل کا باعث بن رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ امریکی فوج ہمارے علاقوں میں میزائل برسا رہی ہے جبکہ ہم رچرڈ باؤچر کو ہلال قائد اعظم سے نواز رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی ایک فعال ادارے کا کردار ادا کرتے ہوئے عالمی سطح پر اسرائیل کے سفارتی ور اقتصادی بائیکاٹ کا اعلان کرے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں