اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںن لیگ سترہویں ترمیم کے خاتمے کا بل پیش کرے گی

ن لیگ سترہویں ترمیم کے خاتمے کا بل پیش کرے گی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین07جنوری2009)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات احسن اقبال نے کہا ہے کہ بارہ جنوری کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں سترہویں ترمیم کے خاتمے کی قرارداد پیش کی جائے گی۔

(خبر جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام نے اٹھارہ فروری کو ملک میں تبدیلی کے لئے ووٹ دیئے تھے لیکن مشرف دور کے غیر آئینی اقدامات تاحال جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ق کے سینیٹر سلیم سیف اللہ نے آج میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں سترہویں ترمیم کے خاتمے کیلئے ق لیگ کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کا مسودہ پیش کیا۔ میاں نواز شریف نے ق لیگ کی تجاویز کو بارہ جنوری کے قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کی جانے والی قرارداد میں شامل کرنے کیلئے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا ہے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں