لاہور، مال روڈ پر واقع الفلاح تھیٹر کے قریب 4 دھماکوں میں 3 افراد زخمی ، کچھ دیر کے وقفے کے بعد فیروز پور روڈ پر تماثیل تھیٹر کے قریب بھی دھماکہ ، شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا، لاہور بھر کے تمام تھیٹر بند کر دیئے گئے ، ایک مشتبہ شخص گرفتار

جمعہ 9 جنوری 2009 16:49

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09جنوری2009) صوبائی دارالحکومت میں وزیر اعلی ہاؤس اور پنجاب اسمبلی سے چند گز کے فاصلے پر واقعہ الفلاح بلڈنگ میں قائم الفلاح تھیٹر کے مین گیٹ کے سامنے یکے بعد دیکر 4دھماکے ‘پولیس نے موقع سے 2مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ‘دھماکوں کی اطلاع ملتے ہیں ڈی سی او لاہور سمیت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دی ‘ دھماکوں سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جس سے الفلاح بلڈنگ میں موجود افراد کے علاوہ قریبی دکانوں سے بھی لوگ دکانیں بند کرکے چلے گئے اور پولیس نے علاقہ کو سیل کردیا ‘دھماکوں کے بعد لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تقریباسوا8بجے کے قریب الفلاح بلڈنگ میں قائم الفلاح تھیٹر کے مین گیٹ کے سامنے سے گزرنے والے گندے نالے پر پہلا دھماکہ ہوا جسے کے بعد تقریبا آدھا گھنٹہ کے اندر یکے بعد دیگر 4دھماکے ہوئے جس سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی او لاہور سجاد احمد بھٹہ سمیت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران موقع پر پہنچ گئے تاہم دھماکوں میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جائے وقوعہ سے پولیس نے 2مشکوک افراد کو بھی گرفتار کیا ہے ایک شخص اپنا نام محمد امین اور پتوکی ضلع قصور کا رہائشی بتا رہا ہے تا ہم پولیس اسے گرفتار کر کے نامعلوم مقام لے گئی ہے جہاں ا س سے تفتیش کی جارہی ہے ۔ پہلے مشکوک شخص کی گرفتاری کے بعد جب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بلڈنگ کے اندر داخل ہوئے تو اسی دوران ایک شخص وہاں سے چپ کر بھاگنے لگا تھا لیکن پولیس نے اس شخص کو فوری طور پر گرفتار کر لیا ۔

دوسرے پکڑے گئے شخص کی عمرچالیس سال کے قریب ہے اور اس نے پینٹ شرٹ پہنی ہوئی ہے ۔ پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں مشکوک افراد سے انکشافات کی توقع ہے ۔ پولیس نے دھماکوں کے بعد الفلاح بلڈنگ اور تھیٹر کی خصوصی طور پر تلاشی لی اور عام افراد کو بلڈنگ اور تھیٹر کی طرف جانے کی اجازت نہ دی ۔ الفلا ح دھما کوں کے بعد پو لیس اور قا نون نافذ کر نے والے ادروں کے ذمہ دارن موقعہ پر ہی موجود تھے کہ اسی دوران رات سو ادس بجے مزنگ میں واقعہ تما ثیل تھیٹرکے با ہر بھی دھما کہ ہو گیا جس کی اطلا ع ملتے ہی پو لیس اور قا نون نافذ کر نے والے ادروں کے ذمہ دارن مو قعہ پر پہنچ گئے ۔

ابتد ائی اطلا عات کے مطابق دھما کہ سے گیس کی پا ئپ لا ئن کو بھی نقصان ہوا جس سے علا قے میں گیس پھیل گئی ۔صحافیوں سے گفتگو الفلا ح کے باہر ڈی سی او لاہور سجاد بھٹہ نے کہا کہ ہم اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ یہ معمولی نوعیت کریکر دھماکے تھے جن کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا تھا ۔ دھماکوں کے بعد لاہور میں سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں