نوازشریف انتخابات کے بعد اتحاد کی بات کرتے تو آج ملک کے صدر ہوتے،چوہدری شجاعت

پیر 12 جنوری 2009 12:26

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12جنوری 2009 ء) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہاہےکہ شریف برادران کی عدم موجودگی میں پرویز الہی نے انکے خاندان کا خیال رکھا۔نوز شریف ہمیں‌چھوڑ کر گئے تھے، ہم نے انہیں نہیں چھوڑا تھا۔

(جاری ہے)

لاہور میں مسلم لیگ کے ایک سو تین ویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وہ نواز شریف سے ہمیشہ کہتے رہے کہ منافقوں سے دور رہیں، لیکن انہوں نے بات نہ مانی ۔ اگر نواز شریف 18فروری کے انتخابات کے بعد اتحاد کی بات کرتے تو آج وہ ملک کے صدر ہوتے۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن سے اتحاد کی بات ہوئی تو حساب کتاب پورا ہوگا ،نوے نمبر ہمارے اور دس انکے ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں