کسی امریکی نے مشرف کو وردی اتارنے پر مجبور نہیں کیا،عمران خان

بدھ 14 جنوری 2009 12:28

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔14جنوری 2009 ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کسی امریکی نے کبھی سابق صدر پرویز مشرف کو وردی اتارنے پر مجبور نہیں کیا بلکہ یہ سولہ کروڑ پاکستانیوں کی جدوجہد کا نتیجہ تھا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق واہگہ میں پارٹی اراکین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف اس وقت امریکا میں اپنی غلطیوں کا اعتراف کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس لئے آئین کے آرٹیکل چھ کے مطابق ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔انہوں نے حکومت پر تنقید کی کہ وہ ایک ایسے آدمی کو تحفظ فراہم کررہی ہے جو امریکا میں بڑے فخر سے اپنی کی ہوئی غلطیاں مان رہا ہے۔ عمران خان نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے اس جملے کو پاکستانی عوام اور شہید بے نظیر بھٹو کی جدوجہد کے ساتھ ناانصافی قرار دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پرویز مشرف کی وردی اتارنے میں امریکی نو منتخب نائب صدر جوزف بائیڈن نے اہم کردار ادا کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں