ملک کے مختلف علاقوں میں‌بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری

جمعرات 15 جنوری 2009 12:14

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔15جنوری 2009 ء) ملک کے مختلف علاقوں میں‌بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے اکثر مقامات پر بارشیں اور پہاڑی مقا مات پر برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان ، پنجاب ،سرحد سمیت کشمیر کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بالائی حصوں میں بھی کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔ ملک میں‌سب سے کم درجہ حرارت ہنزہ میں منفی سولہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھرکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ،دالبندین میں اٹھارہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں