چوبیس ناظمین کا وزیر اعلی پنجاب کو ہرجانے کا نوٹس

جمعہ 16 جنوری 2009 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔16جنوری 2009 ء) پنجاب کے چوبیس ضلعی ناظمین نے وزیر اعلی شہباز شریف کو چوبیس ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا ہے۔ نجی ٹی وی کے نمائندے کے مطابق نوٹس میں ضلعی ناظمین نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب پندرہ روز میں ہرجانہ ادا کریں اور میڈیا پر معافی مانگیں ورنہ وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب آئین کے تحت قائم اداروں کی کردار کشی بند کرے۔ وزیر اعلی پنجاب نے ایڈیٹر جنرل کی رپورٹ پر ناظمین پر کرپشن کے الزامات لگائے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں