بچے کی بہتر تعلیم و تربیت اور تحفظ کیلئے ماں کی زندگی بچانا بے حد ضروری ہے،صوبائی وزیر بہبود آبادی

ہفتہ 25 فروری 2017 15:18

بچے کی بہتر تعلیم و تربیت اور تحفظ کیلئے ماں کی زندگی بچانا بے حد ضروری ہے،صوبائی وزیر بہبود آبادی
لاہور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ دنیا میں ہر بچہ قیمتی ہے اس لئے اس کی بہتر تعلیم و تربیت اور تحفظ کیلئے ماں کی زندگی بچانا بے حد ضروری ہے کیونکہ ماں کی آغوش اولین درسگاہ اور سب سے بڑی پناہ گاہ ہوتی ہے ، اس ضمن میں بچوںمیں مناسب وقفے اورفیملی پلاننگ سے متعلق جاری آگہی مہم کے ذریعے محکمہ بہبودآبادی عوام میں شعور اجاگر کررہاہے - اس امر کااظہار انہوں نے یہاں اپنے دفتر میں محکمہ بہبودآباد ی کے ضلعی افسران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا- انہوں نے کہاکہ بچوں میں مناسب وقفے سے متعلق شعور و آگاہی دینے کا مقصد بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ صحت اور تعلیم کے مسائل کو بھی ختم کرنا ہے - صوبائی وزیر نے کہا کہ بہبودآبادی کے مراکز میں کونسلرز اور لیڈی ڈاکٹرز فیملی پلاننگ سے متعلق عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار بخوبی ادا کررہی ہیں -صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ پاپولیشن ویلفیئر کی تمام ترسرگرمیوں میں دینی سکالرز کو خصوصی طور پر شامل کیاجارہاہے تاکہ وہ لوگوں کو وسوسوں سے پاک کرکے انہیں برتھ سپیسنگ اور بریسٹ فیڈ نگ کے حوالے سے دینی نقطہ نظر سے آگاہ کریں - بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہاکہ اس لحاظ سے پنجاب ایک خوش قسمت صوبہ ہے کہ یہاں کے وزیراعلی نے معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو ہر لحاظ سے مضبوط کیا اور انہیں ہر قسم کی معاونت فراہم کی جارہی ہے -

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں