وفاقی وزیر کامران مائیکل کی کیپٹن (ر) احمد مبین کی رہائشگاہ آمد ، اہل خانہ سے اظہار تعزیت

پولیس کے افسران ،جوانوں نے اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتے ہوئے جانوں کا نذرانہ دیا ‘ گفتگو

ہفتہ 25 فروری 2017 16:04

وفاقی وزیر کامران مائیکل کی کیپٹن (ر) احمد مبین کی رہائشگاہ آمد ، اہل خانہ سے اظہار تعزیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء)وفاقی وزیر انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے مال روڈ بم دھماکے میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) احمد مبین کی رہائشگاہ پر جا کر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔

(جاری ہے)

کامران مائیکل نے کہا کہ پولیس کے افسران اور جوانوں نے اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتے ہوئے جانوں کا نذرانہ دیا ۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستانی قوم پورے عزم سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ان کا پیچھا کرے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں