سی پیک سے پاکستان کی بندر گا ہیں مزید فعال ہونگی،عظیم قومی منصوبے کی تکمیل سے پاکستان آئندہ سالوں میں دنیا کے ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک کی صف میں کھڑ ا ہو گا، آپریشن ردالفساد دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن ضرب ہے، حکومت ‘پاک فوج اور عوام ملکر دہشت گردوں کا صفایا کرینگے

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 25 فروری 2017 18:57

سی پیک سے پاکستان کی بندر گا ہیں مزید فعال ہونگی،عظیم قومی منصوبے کی تکمیل سے پاکستان آئندہ سالوں میں دنیا کے ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک کی صف میں کھڑ ا ہو گا، آپریشن ردالفساد دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن ضرب ہے، حکومت ‘پاک فوج اور عوام ملکر دہشت گردوں کا  صفایا کرینگے
لاہور/شیخوپورہ۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان کی بندر گا ہیں مزید فعال ہونگی،عظیم قومی منصوبے کی تکمیل سے پاکستان آئندہ سالوں میں دنیا کے ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک کی صف میں کھڑ ا ہو گا، آپریشن ردالفساد دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن ضرب ہے، حکومت ‘پاک فوج اور عوام ملکر دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرینگے، حکومت نے ہا ئر ایجوکیشن کے لئے 20ارب سے بڑھا کر 100ارب روپے مختص کئے ہیں ،حکومت طلباء طالبات کو بہترین تعلیمی اور ہم نصابی ما حول مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر سہولتیں فراہم کررہی ہے، ہونہار طلباء و طالبات کواعلیٰ تعلیم اورجدیدعلوم کے حصول کے لئے دشواریوںکا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی لئے حکومت نے ایک کھرب روپے کی خطیر رقم ملک وقوم کے ہونہاروں کے لئے مختص کی ہے تاکہ نوجوان پڑھ لکھ کے ملک وقوم کی خدمت کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گو رنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کا لج شیخوپورہ میں سپورٹس میلہ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب اور میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کا لجز ، پرنسپل پروفیسر عبدالطیف عثمانی ،ارکا ن سمبلی را نا افضا ل حسین ، پیر اشرف رسول ، عارف خان سندھیلہ، پروفیسرز، لیکچرار، اور طلبہ وطالبات کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے نما ئندہ افراد بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت بھی تعلیم کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کر نے کے لئے دن رات کام کررہی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت بھی ملک سے جہالت کا خاتمہ کرنے کے لئے پر عزم ہے، آج حکومتی سطح پر طلباء وطالبات بیرون ممالک میں تعلیمی دورے کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں جدید تعلیم حاصل کررہے ہیں ،نوجوان ہمار اآنے والا کل اور قوم کے معمار ہیں، ہم انشا ء اللہ نوجوان نسل کو روشن اور محفوظ پاکستان د ینگے، وفاقی اور پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے، کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے صحتمندانہ سرگرمیاں بڑھتی ہیں اور گمراہ نوجوان نشے کی لعنت سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ کی دھرتی نے ملک وقوم کو کرکٹ ، ہاکی ،با سکٹ بال ، کبڈی اور دیگر کھیلوں میں مایہ ناز انٹر نیشنل کھلاڑی دیئے جنہوں نے عالمی سطح پر ملک وقوم اور اپنے شہر کا نام روشن کیا جو کہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے، میڈ یا کے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کے دشمن کے عزائم خا ک میں ملا دینگے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کی کمین گا ہوں سے نکال کر نشان عبرت بنا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لئے بنا ہے، ہماری غیور اوربہادر مسلح افواج اندرونی اور بیرونی جا رحیت کا دندان شکن جواب دینے کے لئے تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں