وزیر اعلیٰ پنجاب سے وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کی وفد کے ہمراہ ملاقات

پنجاب میں رہنے والے تمام پشتون بھائی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 فروری 2017 11:25

وزیر اعلیٰ پنجاب سے وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کی وفد کے ہمراہ ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 فروری 2017ء) : وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کے مشیر امیر مقام نے وفد کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں رہنے والے پشتون ہمارے بھائی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونوں کےخلاف پروپیگنڈا ملک کےخلاف ہے۔پنجاب بڑا بھائی ہونے کی حیثیت سے سب کو خوش آمدید کہتا ہے۔

وزیر اعلٰی پنجاب نے ملاقات کے دوران مشیر وزیر اعظم سے کہا کہ پنجاب میں کوائف کی جانچ پڑتال بلا تفریق کی جا رہی ہے۔پشتونوں کےخلاف پروپیگنڈا نیشنل ایکشن پلان کے خلاف سازش ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل لاہور میں ہونے جا رہا ہے ۔ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں پُر امن طریقے سے کروانے کے لیے پوری قوم کا تعاون درکار ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امیر مقام نے بتایا کہ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا جنگ میں پختون آئی ڈی پیز بنے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پورے پاکستان کی جماعت ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ فاٹا،سوات،مالاکنڈ کےعوام اپنے ہی ملک میں آئی ڈی پیزبن گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ملاقات میں پختونوں سے متعلق اپنے جائزتحفظات سے آگاہ کیا۔

امیر مقام نے کہا کہ ملاقات میں نادرا اور پاسپورٹ میں مشکلات کے سد باب کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔سرچ آپریشن کے لیے لیڈی سرچراور مقامی نمائندے کی موجودگی کی بات مان لی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے یقین دلوایا ہے کہ اس معاملے پر ہفتہ وار میٹنگ کروائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے،کمیٹی کوائف کی جانچ پڑتال کے دوران شکایات کا ازالہ کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں