وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا شہید میجر مدثر صغیر اورشہید سپاہی مطیع اللہ کی بہادری اور جرات کو خراج عقیدت

شہادت کا بلند رتبہ پانے والے میجر مدثر صغیر او رسپاہی مطیع اللہ نے وطن کے امن کیلئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کی ہیں پوری قوم کو بہادر سپوتوں پر فخر ہے، شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی‘وزیراعلی پنجاب

بدھ 22 مارچ 2017 23:41

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا شہید میجر مدثر صغیر اورشہید سپاہی مطیع اللہ کی بہادری اور جرات کو خراج عقیدت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اورکزئی ایجنسی میںشہیدہونے والے میجر مدثر صغیر اور سپاہی مطیع اللہ کی بہادری اور جرات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہادت کا بلند رتبہ پانے والے میجر مدثر صغیر او رسپاہی مطیع اللہ نے وطن کے امن کیلئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کی ہیںاوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے پاک افواج کے بہادر سپوت قوم کے ہیروہیں-انہوں نے کہاکہ شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی او رپوری قوم کو پاکستان کے امن کے لئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے دینے والے بہادر سپوتوں پر فخر ہے -انہوں نے کہاکہ پاک فوج ،پولیس ، سکیورٹی اداروں اور عام شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میںلازوال قربانیاں دی ہیں-شہدا کا خون رنگ لائے گا اور وطن عزیز سے دہشت گردی او رانتہا پسندی کا مکمل خاتمہ ہوگا -وزیراعلی نے شہید میجر مدثر صغیر اور شہید سپاہی مطیع اللہ کے اہل خانہ سے ہمدردی او ر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں