یومِ پاکستان درحقیقت اس عہد کے تجدید کا دن ہے کہ ہم بطور پاکستانی انفرادی یا اجتماعی سطح پر اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی کے لئے جانفشانی سے کام کریں گے

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہکایوم پاکستان کے موقع پر پیغام

جمعرات 23 مارچ 2017 11:13

یومِ پاکستان درحقیقت اس عہد کے تجدید کا دن ہے کہ ہم بطور پاکستانی انفرادی یا اجتماعی سطح پر اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی کے لئے جانفشانی سے کام کریں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ 23مارچ یومِ پاکستان درحقیقت اس عہد کے تجدید کا دن ہے کہ ہم بطور پاکستانی انفرادی یا اجتماعی سطح پر اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی کے لئے جانفشانی سے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

23مارچ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں گورنر نے کہا کہ اس وطن نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے سب سے بڑھ کر ہمیں پہچان دی ہے اب سوچنا یہ ہے کہ ہم ارض پاک کو کیا دے رہے ہیں۔

اقبالؒ کے پیغام ’’ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہے، ہمارا کوئی بھی شعبہ یا مسلک ہے ہم صرف پاکستانی ہیں اور ہمارا نظریہ بھی صرف ایک ہے، وہ یہ کہ ملک کی ترقی اور اسے آگے لے کر جانا ہے تاکہ ہمارے بزرگوں نے اس مادرِ وطن کے حصول کے لئے جو قربانیاں دیں ہیں اس کا حق ادا کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں