پنجاب پولیس کی وردی کی خریداری،حکومت کا اپنوں کو نوازنے کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 مارچ 2017 11:57

پنجاب پولیس کی وردی کی خریداری،حکومت کا اپنوں کو نوازنے کا انکشاف
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 مارچ 2017ء) : پنجاب پولیس کی وردی کی خریداری میں بھی حکومت کی جانب سے اپنوں کو نوازنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے پنجاب پولیس کی نئی وردی بنانے کا ٹھیکہ اپنی من پسند ملز نشاط ٹیکسٹائل ملز کو دے دیا۔ نشاط ٹیکسٹائل ملز کے مالک میاں منشا وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی دوست ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب پولیس کی وردی کی تبدیلی اور تیاری کے لیے کروڑوں روپے کا بجٹ بھی رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں منشا کی ٹیکسٹائل مل کو ٹھیکہ دینے سے قبل کسی قسم کے ضوابط کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔ جبکہ عمومی طور پر یوں ہوتا ہے کہ کسی بھی کمپنی کو ٹھیکہ دینے سے قبل کئی کمپنیوں سے ریٹ لیکر میرٹ اور شرائط پر پورا اترنے والی کمپنیوں کو ہی ٹھیکہ سونپا جاتا ہے لیکن یہاں حکومت نے تمام ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی من پسند مل کو پنجاب پولیس کی وردی کی تیاری کا غالبا 83 کروڑ کا ٹھیکہ دے دیا۔ اس انکشاف کے بعد اب پنجاب پولیس کی وردی کی تبدیلی کے فیصلے پر بھی شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں