قوم بانی پاکستان کے افکار کو مشعل راہ بناتے بناتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ترقی اور بہتری کے سنگ میل طے کر رہی ہے،صوبائی وزیرملک محمد اقبال چنڑ

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:23

قوم بانی پاکستان کے افکار کو مشعل راہ بناتے بناتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ترقی اور بہتری کے سنگ میل طے کر رہی ہے،صوبائی وزیرملک محمد اقبال چنڑ
لاہور۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑنے مسلم لیگی ورکروں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم پاکستان قیام پاکستان کی بنیاد بننے والی تاریخی قرار داد کی منظوری کی یاد دلاتا ہے تو دوسری طرف یہ ہمیں ملک کے استحکام ، خود مختاری، معاشی و معاشرتی ترقی اور سالمیت کے لئے اپنے فرائض اور ذر داریاں قومی جذبے اور سوچ و فکر کے ساتھ ادا کرنے کا بھی تقاضا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دشمنان پاکستان کے مذموم مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہونگے نیز دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ملک کے سبز پرچم کا چپہ چپہ سے دفاع کرے گی،انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر بحران اور سازش کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور اب بھی مادر وطن کے دفاع اور تعمیر و ترقی کے لئے ہم متحد ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں جو بانی پاکستان کے افکار کو مشعل راہ بناتے بناتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ترقی اور بہتری کے سنگ میل طے کر رہی ہے،انہوں نے تحریک پاکستان کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ھیسی عظیم نعمت کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں وطن سے محبت اور وفا داری مانگ رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان طلباء و طالبات اس ملک کا مستقبل ہیں اور انکی اصل ذمہ داری اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز کرکے ملک کو خوشحال اور ترقی یافتہ بناتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں