اداکار گوشی خان IIاور مشاء خان میں صلح ہو گئی

اداکارہ کے پیر کے روز عدالت کے رو برو بیان کی روشنی میں گوشی خان کی جیل سے رہائی کا امکان

اتوار 26 مارچ 2017 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) اداکار گوشی خان IIاور مشاء خان میں صلح ہو گئی ، اداکارہ کے پیر کے روز عدالت کے رو برو بیان کی روشنی میں گوشی خان کی جیل سے رہائی کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ مشاء خان نے چند روز قبل گوشی خان IIپر مبینہ زیادتی کی کوشش کا الزام لگایا تھا جس پر انکے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالت میںپیش کیا گیا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان صلح ہو گئی ہے اور اداکارہ پیر کے روز عدالت کے رو برو پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گی جس کے بعد گوشی خان IIکی رہائی کا امکان ہے ۔گوشی خان IIکے خلاف گوجرانوالہ کے رباب تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں