چکن کی قیمت 5روپے اضافے سے 257روپے فی کلو تک پہنچ گئی

ٹماٹر کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ،مختلف مقامات پر 140سے 160روپے فی کلو تک فروخت

اتوار 26 مارچ 2017 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت مزید 5روپے اضافے سے 257روپے فی کلو تک پہنچ گئی ،ٹماٹر کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے او ر مختلف مقامات پر 140سی160روپے فی کلو تک فروخت جاری رہی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تعطیل کے روز برائلر مرغی کے گوشت کی طلب میں اضافے کے باعث قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا اور اس کی قیمت 5روپے اضافے سے 252سے بڑھ کر 257روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔ اسی طرح ٹماٹر کی قلت کے باعث قیمتوں میں کمی نہیں ہو سکی اور گزشتہ روز شہر میں کہیں بھی ٹماٹر سر کاری نرخوں کے مطابق دستیاب نہیں تھے۔مختلف مقامات پر ٹماٹر 140روپے سے 160روپے فی کلو تک فروخت ہوتے رہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں