ملک کو کرپشن جیسی رکاوٹوں سے پاک کر نا ہوگا ‘چوہدری محمدسرور

اداروں میں سیاسی مداخلت اور کر پشن نے ملک کو بحرانوں کے عذاب سے دوچار کر رکھا ہے ‘حکومتی ادارے خود مہنگائی میں اضافے کا اعتراف کر رہے ہیں‘گفتگو

اتوار 26 مارچ 2017 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک کو کرپشن جیسی رکاوٹوں سے پاک کر نا ہوگا ‘اداروں میں سیاسی مداخلت اور کر پشن نے ملک کو بحرانوں کے عذاب سے دوچار کر رکھا ہے ‘حکومتی ادارے خود مہنگائی میں اضافے کا اعتراف کر رہے ہیں اس سے بڑی نااہلی اور کیا ہوسکتی ہے عمران خان جیسا محب وطن اور ایماندار لیڈ ر ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے ‘ قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں آنیوالا وقت صرف تحر یک انصاف کا ہے ہم ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے ۔

پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ملک میں ظلم ‘ناانصافی اور کر پشن کے خلاف جو جنگ لڑ رہی ہے اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہمیں ملک میں کر پشن کے خاتمے اور شفاف احتساب کا یقین ہے اور جن لوگوں نے کر پشن کی ہے انکو اب احتساب سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صرف تحر یک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلاسکتی ہے اس لیے عوام کوتحر یک انصاف کے ساتھ تبدیلی کی جنگ میں شامل رہنا چاہیے ہماری منزل قر یب آچکی ہے آنیوالا وقت تحر یک انصاف کا ہی ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ صرف تحر یک انصاف ہی نہیں ہرپاکستانی چاہتا ہے کہ ملک کو لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں