پی ٹی آئی کاجنرل راحیل شریف کواین اوسی جاری کرنےکامعاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانےکااعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 مارچ 2017 17:10

پی ٹی آئی کاجنرل راحیل شریف کواین اوسی جاری کرنےکامعاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانےکااعلان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مارچ2017ء) : پی ٹی آئی نے جنرل راحیل شریف کو این او سی دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کردیا ہے،این اوسی کے معاملے پرپی ٹی آئی پارلیمنٹ میں قانونی طریقہ اختیارکرے گی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے میڈیا کوبتایا کہ حکومت کی جانب سے جنرل(ر) راحیل شریف کواین اوسی جاری کرنے کافیصلہ انفرادی نہیں بلکہ پالیسی ہے۔جس پرقومی اسمبلی کااجلاس بلایا جائے اور ارکان پارلیمنٹ کواعتماد میں لیاجائے۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق پاکستان نے مڈل ایسٹ تنازعوں میں فریق بننے سے انکارکیاتھا۔تاہم اب این اوسی کے معاملے پرپارلیمنٹ سے اجازت لی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں