پیپلزپارٹی کبھی نہیں ہاری،آر او الیکشن سے شکست ہوئی،صاف شفاف الیکشن کیلئے سب پارٹیوں سے مشاورت کریں گے،پچھلی دفعہ ہتھکڑیاں لگائی ہوئی تھیں اب میں خود میدان میں ہوں اور بلاول بھی میدان میں ہیں،جیالوں کا جوش دیکھ کر لگتا ہے پیپلزپارٹی مقابلے کیلئے تیار ہے،ماضی کیطرح جب ہم نکلیں گے تو پورا لاہور بند ہوگا

سابق صدر آصف علی زرداری کا کارکنوں سے خطاب

اتوار 26 مارچ 2017 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کبھی نہیں ہاری،آر او الیکشن سے شکست ہوئی،صاف شفاف الیکشن کیلئے سب پارٹیوں سے مشاورت کریں گے،پچھلی دفعہ ہتھکڑیاں لگائی ہوئی تھیں اب میں خود میدان میں ہوں اور بلاول بھی میدان میں ہیں،جیالوں کا جوش دیکھ کر لگتا ہے پیپلزپارٹی مقابلے کیلئے تیار ہے،ماضی کیطرح جب ہم نکلیں گے تو پورا لاہور بند ہوگا۔

(جاری ہے)

اتوار کو لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آپ کا ولولا جوش دیکھ کر لگتا ہے،پیپلزپارٹی مقابلے کیلئے تیار ہے،پچھلی دفعہ ہتھکڑیاں لگائی ہوئی تھیں اب میں خود میدان میں ہوں،اب آپ کو پتہ چلے گا کہ الیکشن کسے کہتے ہیں،میں میدان میں ہوں اور بلاول بھی میدان میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کیلئے سب پارٹیوں سے مشاورت کریں گے،پیپلزپارٹی کبھی نہیں ہاری،آر او الیکشن سے شکست ہوئی،چاہتے ہیں الیکشن شفاف ہوں دوستوں کی قربانیاں یاد ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ ،ماضی کیطرح جب ہم نکلیں گے تو پورا لاہور بند ہوگا،جب بی بی شہید آتی تھیں تو لاہور بند ہوجاتا تھا۔…(خ م)

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں