ٹی وائٹنرکمپنیزڈبے پر’یہ دودھ نہیں ہے‘واضح تحریرکریں،پنجاب فوڈاتھارٹی کی ہدایت

اس مقصدکیلئےڈبے کا 15فیصد حصہ مختص کیاجائے،یکم جون کےبعد بغیرلیبل کےٹی وائٹنرفروخت پرپابندی عائد ہوگی۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 مارچ 2017 17:26

ٹی وائٹنرکمپنیزڈبے پر’یہ دودھ نہیں ہے‘واضح تحریرکریں،پنجاب فوڈاتھارٹی کی ہدایت
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مارچ2017ء) : پنجاب فوڈ اتھارٹی نےہدایت کی ہے کہ ٹی وائٹنرتیارکرنیوالی کمپنیز ڈبے پر’یہ دودھ نہیں ہے‘ واضح طورپر تحریر کریں،جس کیلئے ڈبے کا 15فیصد حصہ مختص کیاجائے،یکم جون کےبعد بغیرلیبل کےٹی وائٹنرفروخت پرپابندی عائد ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کمپنیز کوجاری کردہ ہدایات میں کہا ہے کہ ٹی وائٹنر بچوں اوربڑوں کی صحت کےلیے مضر ہے۔

تاہم اس کو دودھ کے شکل میں فروخت نہیں کیا جا سکتا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نےکہا کہ ٹی وائٹنرز کے ڈبے کا 15فیصد حصہ ’یہ دو دھ نہیں ہے‘تحریر کرنے کیلئےمختص کیا جائے۔ جبکہ یکم جون کے بعد بغیرلیبل کےٹی وائٹنربیچنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اسی طرح کمپنیزکویکم جون تک پرانا اسٹاک ختم کرنے کیلئے ڈبوں پر اسٹیکر لگا کر فروخت کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں