خانہ ومردم شماری مہم کو حکومت کے وضع کردہ منصوبہ کے مطابق مکمل کیا جائے ، درست اعدادوشمار مرتب کئے جائیں تاکہ نتائج کی شفافیت کے ساتھ ساتھ آئندہ قومی ترقی کی پالیسیاں تشکیل دی جا سکیں

صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ کی مردم شماری ٹیموں کو ہدایات

اتوار 26 مارچ 2017 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات نے عوام کی کسی بھی شکایت کے ازالہ کے لئے کنٹرول رومز قائم کیا ہے۔ محکمہ بلدیات کے قائم کردہ شکایت سیل میںاب تک 20 سے زائد شکایات موصول ہوئیں کہ مردم شماری ٹیم ابھی تک ان کے علاقہ میں نہیں پہنچی جس پر فوری طور پر عمل کرتے ہوئے ٹیموں کو ان علاقوں میں روانہ کیا گیا۔

وہ اتوار کو مردم شماری ٹیموں کو ہدایت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خانہ ومردم شماری مہم کو حکومت کے وضع کردہ منصوبہ کے مطابق مکمل کیا جائے اور درست اعدادوشمار مرتب کئے جائیں تاکہ نتائج کی شفافیت کے ساتھ ساتھ آئندہ قومی ترقی کی پالیسیاں تشکیل دی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری فیلڈ سٹاف اپنے شناختی کارڈ اور علامتی جیکٹس ضرور پہنیں تاکہ ان کی شناخت سے عوام کوبھرپور تعاون میسر ہواور ان کو درپیش مسائل انتظامی افسران فوری حل کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں مردم وخانہ شماری خوش اسلوبی اور عوام کے بھرپور تعاون سے جاری ہے۔اس سلسلہ میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خانہ شماری ومردم شماری کے سلسلے میں لوگوں کا جذبہ قابل دید ہے۔عوام جس ذوق و شوق کے ساتھ خانہ شماری ومردم شماری کی ٹیموں کومطلوبہ معلومات فراہم کر رہے ہیں اس بات کی عکاسی ہے کہ عوام شعور یافتہ ہو کر اپنی تعمیر و ترقی کے عمل کو فوقیت اور اہمیت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے خانہ شماری ومردم شماری کا انعقاد کروا کر ثابت کر دیا ہے کہ ہر قسم کے وسائل عوام کو براہ راست فراہم کر کے ہی فلاحی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحیح مردم شماری قومی یکجہتی، بہتر منصوبہ بندی ملکی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے۔مردم شماری کے اعداد و شمار کی بنیاد پر ہی ملک میں قومی، صوبائی اور بلدیاتی انتخابی حلقے قائم کئے جاتے ہیں۔

آبادی کے حجم کوٹا?ن کمیٹی، میونسپل کمیٹی،میونسپل کارپوریشن، میٹروپولیٹین کارپوریشن وغیرہ میں تبدیل کرنے کے لئے بھی مردم شماری بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھٹی مردم و خٰانہ شماری2017ء میں کرائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں خانہ شماری و مردم شماری کے لئے تمام حکومتی اداروں نے مر دم شماری ٹیموں کے ساتھ مل کرمعاونت کا کام سر انجام دینا شروع کر دیا ہے اب لوگوں کا فرض ہے کہ وہ ہر قسم کی مطلوبہ معلومات ان ٹیموں کو فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں