وزیراعظم کے نوجوانوں کو تربیت دینے کے پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع

پوسٹ گریجویشن مکمل کرنے والے 56ہزار نوجوانوں کو انٹرن شپ دی جائیگی

اتوار 26 مارچ 2017 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) حکومت نے وزیراعظم کے نوجوانوں کو تربیت دینے کے پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا جسکے تحت پوسٹ گریجویشن مکمل کرنے والے 56ہزار نوجوانوں کو انٹرن شپ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کیلئے 25 ہزار، سندھ کیلئے 9500، بلوچستان کے لئے 3ہزار، خیبرپختونخوا ہ کیلئے 5800سے زائد ، آزاد کشمیر کے لئے ایک ہزار، گلگت بلتستان ، فاٹا اور وفاقی دارالحکومت کے لئے 5800کا کوٹہ مختص کیاگیا ہے۔انٹر ن شپ کرنے والے نوجوانوں کو انٹر ن شپ کے ایک سالہ مدت کے دوران 12ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔انٹر ن شپ کرنے والے نوجوانوں کووفاقی و صوبائی محکموں، تعلیمی اداروں اور نجی شعبے میں تربیت دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں