سی پیک کی اہمیت ایٹمی پروگرام سے کم نہیں،ملک کو خوشحال اور مستحکم بنانے کیلئے کوششوں کوبھرپور انداز میں جاری رکھا جائیگا

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب محمد ارشد کا لیگی کارکنوں سے خطاب

اتوار 26 مارچ 2017 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد نے کہ وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں پاکستان بہت جلد ایشین ٹائیگر بن جائے گا،ملک میں جاری ترقیاتی منصوبے سی پیک کی اہمیت ایٹمی پروگرام سے کسی صورت کم نہیں لیکن بعض انتشار پسند عناصر اسے بھی کالا باغ کی طرح متنازع ایشیو بنانا چاہتے ہیں،حکومت اور عوام ایسا نہیں ہونے دیں گے، اور اسے پا تکمیل تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

وہ اتوار کو لیگی کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت معاشی لحاظ سے درست سمت جارہی ہے،ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور سب سے اہم یہ کہ صنعتی زون میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی،بہت جلد بجلی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آ جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت جب2013ئ میں اقتدار میں آئی تھی تو توانائی کا بحران عروج پر تھا۔

تاہم آج بہت بہتر صورتحال ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان شعبدہ بازی کررہے ہیں انہیں سیاست کے بنیادی تقاضوں کا علم نہیں ہے ،وہ روز نیا کرتب دکھاتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،۔ رانا محمد ارشد نے کہا کہ ملک بھر کے عوام عمران خان کے ارادے جانتے ہیں اس لئے وہ عمران خان کا ساتھ نہیںدیتے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیاست آشکار ہوچکی ہے ان کی سیاست ختم ہونے والی ہے ،وہ ملک کے مفاد میں کوئی قدم نہیں اٹھاتے ،عمران خان نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا ہے اور جمہوریت کے خلاف تحریک چلائی ہے ،عمران خان ناکام سیاستدان ہیں۔

انہوں کہا ہے کہ اس بار جس انداز میں یوم پاکستان منایا گیا اس نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ پاکستان کو خوشحال اور مستحکم بنانے کیلئے کوششوں کوبھرپور انداز میں جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو ایک عظیم فلاحی ریاست بنانا ہی ہماری منزل ہے جس کے لئے وزیراعظم محمدنوازشریف کی پرعزم قیادت میں پاکستان ترقی وخوشحالی کی جانب تیزرفتاری سے گامزن ہے۔

انہوںنے کہا کہ 23مارچ 1940ئ کوحصول پاکستان کے لئے نشان منزل کا تعین ہوا جس کے بعد منظم جدوجہد کے ذریعے سات سال کے مختصر عرصہ میں آزادی نصیب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے دن رات محنت کرنا ہوگی تاکہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد حاصل ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کا بھی تقاضا ہے کہ ہم سب متحد ہو کر وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردارادا اوردہشتگردی سمیت دیگر مسائل سے نجات حاصل کرنے کے لئے قومی یکجہتی کامظاہرہ کریں۔انہوںنے قیام پاکستان میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی بقائ اورسلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں