بقاء کی جنگ لڑنے والی پیپلز پارٹی کی قیادت کا پنجاب کو حاصل کرنے کادعویٰ دیوانے کا خواب ہے‘ مشاہد اللہ خان

ملک میں کمیشن اور کرپشن کی آبیاری کرنے والی پیپلز پارٹی کی قیادت کے منہ سے الزامات مضحکہ خیز ہیں‘ سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ

اتوار 26 مارچ 2017 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشا ہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ہر سطح پر اپنی بقاء کی جنگ لڑنے والی پیپلز پارٹی کی قیادت کا آئندہ عام انتخابات میں پنجاب کو حاصل کرنے کادعویٰ دیوانے کا خواب ہے، بتایا جائے کس نے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں جلسوں سے روکا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں کرپشن اور لوٹ مار کی داستانیں رقم کی ہیں ۔

ملک میں کمیشن اور کرپشن کی آبیاری کرنے والی پیپلز پارٹی کی قیادت کے دوسروںپر الزامات مضحکہ خیز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو کھنڈر بنا دیا ہے اور اسکی ذمہ دار کئی دہائیوں سے اقتدار کرنے والی پیپلز پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر سر خرو ہو گی اور ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوںکو دوبارہ پانچ سال انتظار کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں