ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی شہر میں سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

اتوار 26 مارچ 2017 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرحیدراشرف نے کہاہے کہ لاہو رپولیس کے جوان شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر 24گھنٹے خدمت میں مصرو ف ہیں۔اگر اس شہر میں لوگ سکون کی نیند سوتے ہیں اور امن و امان کی فضاء برقرار ہے تو ہمارے جوان دِن رات شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کررہے ہیں۔جب تک پولیس اور عوام دہشتگردی کے خلاف متحد ہوکردشمن کا مقابلہ نہیں کرینگے تب تک ملک دشمن عناصر کو مات نہیں دی جاسکتی۔

(جاری ہے)

شہر کے اندرونی و بیرونی سیکورٹی کو مانیٹر کرنے کے حوالہ سے سیف سٹی اتھارٹی بھی بنیادی کردار ادا کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ شہر میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور ہماری سب سے اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مامور اہلکاروں کو ہر گاڑی اور موٹرسائیکل سوارکو مکمل چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شہر کے مختلف مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز جاری ہیں جن میں کراے داروں کے کوائف کی چیکنگ بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے کی جارہی ہے۔گذشتہ روز تمام ڈویژنل ایس پیز نے چرچوں کے اردگرد سرچ آپریشنز اورموئثر گشت کئے۔ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو تھریٹ اور ڈیوٹی بارے بریفنگ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں