وزیر اعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں ڈور پھرنے سے 4سالہ بچی کے جا ں بحق ہونے کے واقعہ پردکھ اور افسوس کا اظہار

وزیر اعلی کا پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد نہ کرانے پر سخت ایکشن،متعلقہ ایس ایچ او معطل

اتوار 26 مارچ 2017 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے راولپنڈی کے علاقے قائد اعظم کالونی چکری روڈ پر ڈور پھرنے سے چارسالہ بچی کے جا ں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے - وزیر اعلی نے جاں بحق بچی کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیاہے - وزیر اعلی نے پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد نہ کرانے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی خلیل بھٹی کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے - وزیر اعلی نے کہا ہے کہ واضح ہدایات کے باوجود پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد نہ کرانا انتہائی افسوسناک ہے -انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے -

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں