وزیر اعلیٰ پنجاب کی رائے ونڈفارم کے کیئر ٹیکر حاجی سرفراز مرحوم کی رہائش گاہ آمد،سوگوار خاندان سے اظہارتعزیت

اتوار 26 مارچ 2017 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف آج رائے ونڈفارم کے کیئر ٹیکر مرحوم حاجی سرفراز کی رہائش گاہ رائے ونڈ گئے اوروزیراعلیٰ شہباز شریف نے حاجی سرفراز کے انتقال پر سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا- وزیر اعلی نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائی-وزیر اعلی نے حاجی سرفراز مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ مرحوم حاجی سرفراز نے ہمیشہ دیانتداری سے فرائض ادا کئی-

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں