پا نامہ کیس کا فیصلہ کچھ بھی ہو عوام پر شریف خاندان کی کرپشن اور اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا‘محمود الرشید

سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ تسلیم کرینگے اور عمران خان اس بات کو کئی بار دہرا چکے ہیں البتہ انتخابی سلسلے میں عوام میں جائینگے

اتوار 26 مارچ 2017 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) قائد حزب اختلاف پنجاب میاں محمود الر شید نے کہا کہ مارچ کا آخری ہفتہ آتے ہی حکمرانوں کے اوسان خطا، سانس رکنے لگے گی، پا نامہ کیس کا فیصلہ کچھ بھی ہو لیکن عوام پر شریف خاندان کی کرپشن اور اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات میں کیا۔

اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے اس امید کا اظہار کیا کہ پا نا مہ پر تاریخی فیصلہ رواں ہفتے آنے کا امکان ہے۔ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ تسلیم کرینگے اور عمران خان اس بات کو کئی بار دہرا چکے ہیں البتہ انتخابی سلسلے میں عوام میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات کیلئے ابتدائی تیاریاں شروع کر دی ہیں جلد باضابطہ انداز میں انتخابی مہم شروع کر دیں گے۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال کے جواب میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ حکومتی قرضوں کا حجم 23 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر جانے کے بعد پاکستان کا ہر فرد 1لاکھ 15ہزار روپے تک کا مقروض ہوگیا ہے۔ معیشت کا پہیہ چلانے کی خاطر گزشتہ کئی دہائیوں سے ہر آنے والی حکومت نئے قرضے کا بوجھ عوام پر چھوڑ جاتی ہے جس کے باعث پاکستان پر بیرون اور مقامی قرضوں کا حجم 23ہزار ارب روپے سے بھی تجاوز کر چکا ہے جس میں 8 ہزار ارب روپے کا بیرونی قرض اور 15 ہزار ارب روپے کا مقامی قرضہ شامل ہے، کیا یہ گڈ گورننس ہے کیا قرضے لیکر حکومتی امور چلانا معیشت کی بہتری ہی حکومت صرف قوم کو گمراہ کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو بھی دھوکہ دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں