اورنج لائن پیکج ٹو کے پلرز کی تعمیرات میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا

اتوار 26 مارچ 2017 21:00

اورنج لائن پیکج ٹو کے پلرز کی تعمیرات میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) اورنج لائن پیکج ٹو کے پلرز کی تعمیرات میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اورنج لائن پیکج ٹو کے پلر نمبر 358اور59مین پائلز کی گہرائی طے شدہ فارلہ سے کم رکھی گئی جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے معاملے کی تحقیقات کا دائر کا وسیع کرتے ہوئے مختلف افسران کو شامل تفتیش کرلیا ۔ ان افسران میں جی ایم نیسپاک سہیل محمود ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے جنید علی ،لیب ٹیکنیشن نیسپاک مرزاانیس بیگ ،میٹریل انجینئر آفتاب احمد ، شیخ مقبول حسن اور طارق حسن شامل ہیں جبکہ ڈائریکٹر ٹیکنیکل یاسین بٹ ،سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر سیدزبیر اخلاق تحقیقات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں