تحریک انصاف کے رہنمائوں کاضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی امیدوارنسیم زہرہ کو کامیابی پر مبارکباد

اتوار 26 مارچ 2017 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ،سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین ، سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق اور پارٹی رہنما اعجاز احمد چودھری نے کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ 6کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی امیدوارنسیم زہرہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور کہاکہ لاہور کے عوام نے تحریک انصاف پراعتماد کرکے ثابت کردیا ہے کہ اب لاہور تحریک انصاف کا قلعہ بن چکاہے،آئندہ انتخابات میں بھی پی ٹی آئی بھرپورکامیابی حاصل کرے گی۔

دریں انثاء پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 6میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخاب میںتحریک انصاف کی امیدوار نسیم زہرہ کی کامیابی پر جشن منایا گیا،کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے قیادت کے حق میں نعرے لگائے اس موقع پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں،پارٹی رہنمائوںشبیر سیال ،رانااختر حسین ، اشتیاق ملک کی قیادت میں ٹائون شپ کے علاقہ میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شبیر سیال نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں کامیابی پی ٹی آئی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام اسی طرح اپنے ووٹ کی طاقت سے حکمرانوں سے حساب لیں گے ،ایک مرتبہ پھر ثابت ہو گیا ہے کہ تحریک انصاف ملک کے سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے ضمنی الیکشن میں عوام نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے آئندہ عام انتخابا ت میں بھی ایسے ہی نتائج سامنے آئیں گے ،نواز لیگ کی تما م تر دھونس اور دھاندلی اور سرکاری وسائل کے استعمال کے باوجود لوگوں نے حکومت پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کی امید وار کو کامیابی دلائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں