پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات کے سلسلہ میں تیاریاں شروع کر دیں

آصف زرداری نے پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس آج طلب کر لیا،بلاول بھٹو نے مرکزی رہنمائوں کا اجلاس بلالیا

اتوار 26 مارچ 2017 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات کے سلسلہ میں تیاریاں شروع کر دیں،آصف علی زرداری نے پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز ،عہدیداروںکا جبکہ بلاول بھٹو نے مرکزی رہنمائوں کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاسوں میں پارٹی کے تنظیمی امور، انتخابات کی تیاریوں کے آغاز سمیت آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔راولپنڈی ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداروں کا اجلاس دوپہر دو بجے جبکہ سرگودھا ڈویژن کے عہدیداروں کا اجلاس رات سات بجے بلاول ہائوس لاہور میں منعقد ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں