لاہور ہائیکورٹ نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کو کھولنے کا حکم دیدیا

منگل 28 مارچ 2017 15:26

لاہور ہائیکورٹ نے  بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کو کھولنے کا حکم دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کو کھولنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ نے فیصلہ سنایا اور فزیو تھراپی اور میڈیکل کے شعبے کے علاوہ تمام شعبوں کو کھولنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت کا کہنا تھا کہ سنڈیکٹ نے یونیورسٹی کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا بند کرنے کا نہیں اور یونیورسٹی کو بند کرنے کا حکم کہیں بھی نہیں دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ بہاالدین یونیورسٹی کو طلبا کی ڈگریوں نہ دینے پر معطل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں