لاہور:پابندی کےباوجود بھینسوں کی موجودگی،پی ٹی آئی کی اسمبلی میں قرارداد جمع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 مارچ 2017 16:09

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ2017ء) : پاکستا ن تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے لاہور میں پابندی کے باوجود جگہ جگہ بھینسوں کی موجودگی کے خلاف اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی۔ضلعی انتظامیہ گوالوں سے رشوت وصول کررہی ہے اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید موقف اختیار کیا لاہور شہر میں پابندی کے باوجود جگہ جگہ بھینسوں کے باڑے موجود ہیں ۔

ضلعی انتظامیہ گوالوں سے رشوت لے کر خاموش ہے اور ان کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لا رہی۔لہذا یہ ایوان حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ لاہور سے بھینسوں کو فوری شہر سے باہر منتقل کیا جائے۔جو لوگ پابندی کے باوجود شہر کے اندر بھنسیں رکھے ہوئے ہیں ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور ان کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں