سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم کل ریٹائر ہوجائینگے

منگل 28 مارچ 2017 16:38

سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم کل ریٹائر ہوجائینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس امیر ہانی مسلم کل (بدھ) کو عہدے کی میعاد پورے ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس امیر ہانی مسلم کے ریٹائر ہونے کے موقع پر ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس ہوگا ۔جسٹس امیر ہانی مسلم 14فروری2011ء کو سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے ۔جسٹس امیر ہانی مسلم کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد ہو کر 16رہ جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں