پولیس کی کاروائی ،غیرقانونی اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑلی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 مارچ 2017 16:39

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ2017ء) : قانون نافذکرنیوالے اداروں کی بروقت کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑلی،غیرقانونی اسلحہ دکانوں پرسپلائی کیاجاناتھا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے چیکنگ کے دوران شاہدرہ میں اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑلی ہے۔پکڑے جانیوالے اسلحہ میں مختلف قسم کی رائفلز، پستول اور گولیاں شامل ہیں۔ابتدائی انکوائری سے معلوم ہواہے کہ غیرقانونی اسلحہ دکانوں پرسپلائی کیاجاناتھا۔پولیس نے اسلحہ لانے والاایک ملزم بھی گرفتارکرلیاہے۔جبکہ دیگرملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں