حکومتی سرپرستی سے زوال پذیر انڈسٹری کو بہتری کی جانب لیجایا جا سکتا ہے ‘ فلک چوہدری

ترقی یافتہ ممالک میں فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کیلئے تعلیم بالخصوص ٹریننگ سیشنز کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے‘انٹرویو

اتوار 21 اکتوبر 2018 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) نامور ماڈل و اداکارہ فلک چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ماڈلنگ کے شعبہ سے وابستہ افراد کیلئے مناسب تعلیم و تربیت کا انتظام انتہائی ضروری ہے ،ترقی یافتہ ممالک میں فنون لطیفہ ، ماڈلنگ سے وابستہ افراد کیلئے تعلیم وتربیت بالخصوص ٹریننگ سیشنز کا خصوصی طور پر اہتمام کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت افراد کی کوئی کمی نہیں ،ایک سے ایک بڑھ کر ہونہاراور باصلاحیت لوگ موجود ہیں۔

اگر حکومتی اور سماجی سطح پر فنون لطیفہ کی سرپرستی کی جائے اور بہتر سہولیات دی جائیں تو ایسے کئی نام سامنے آسکتے ہیں جو کہ پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کو اس شعبہ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ زوال پذیر شوبز انڈسٹری کو بہتری کی جانب لے کر جایا جاسکے اورفنکاروں کے مسائل حل ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں