مضبو ط معاشی پالیسیاں ہی ملکی معیشت کو مستحکم کرسکتی ہیں‘خادم حسین

روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ روکنے کیلئے مثبت اقدامات کیے جائیں، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے درآمدکنندگان کی کمر ٹوٹ گئی خام مال مہنگا ہونے سے صنعتی شعبہ متاثر ہواہے‘ سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

جمعہ 20 جولائی 2018 12:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن و سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ لاہور خادم حسین نے کہا ہے کہ مضبوط معاشی پالیسیاں ہی ملکی معیشت کو مستحکم کرسکتی ہیں نگران حکومت کی کمزور معاشی پالیسیوں کے باعث روپے کی قدر میں دن بدن کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے،اس لیے از سر نو معاشیاں تشکیل دینا ہونگی ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ روکنے کیلئے مثبت اقدامات کیے جائیں کیونکہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے درآمد کنندگان کی کمر ٹوٹ گئے ہے اور درآمدی صنعتی خام مال مہنگا ہونے سے صنعتی شعبہ متاثرہورہا ہے جس کے منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں ادویات، سٹیل، پٹرولیم مصنوعات،بجلی اور روزمرہ استعمال کی اشیاء مہنگی ہونے سے ملک میں مہنگائی کا نہ روکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے عوام براہ راست متاثر ہورہی ہے ۔

اس لیے ڈالر کی قیمت کو لگام دینے اور روپے کی قدر کی مضبوطی کیلئے اسٹیٹ بینک ،مرکزی حکومت ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھائے تاکہ ملکی معیشت مستحکم ہوسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں