پر امن اور شفاف انتخابات کے انعقاد سے جمہوریت کو تقویت ملے گی ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

سیاسی قیادت کو انتخابی نتائج کے بعد ملک و قوم کے بہترین مفاد میں مل بیٹھنے کا واضح پیغام دیناچاہیے ‘ صدر اشرف بھٹی

اتوار 22 جولائی 2018 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پر امن اور شفاف انتخابات کے انعقاد سے جمہوریت کو تقویت ملے گی ،سیاسی جماعتوں نے اپنا اپنا منشور پیش کر دیاہے اور عوام بہترین منصف ہیں ،سیاسی قیادت کو واضح پیغا م دینا چاہیے کہ انتخابی نتائج کے بعد ملک و قوم کے بہترین مفاد میں مل بیٹھنے کیلئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے نظریات پر انتخاب لڑ رہی ہیں لیکن انتخابی مہم میں جس طرح کا رویہ اپنایا گیا ہے وہ ہمارے معاشرے اور سماج کیلئے نیک شگون نہیں ۔ انشا اللہ 25جولائی کو پر امن اور شفاف انتخابات ہوں گے جس سے جمہوریت کو تقویت ملے گی اور قوی امید ہے کہ تمام سیاستدان ملک کے بہترین مفاد میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنے ووٹ کی پرچی سے فیصلہ کرنا ہے اور جس نے بھی کام کیا ہے اسے منتخب کر لیا جائے گا لیکن اب کسی کو بھی دھرنوں اور لاک ڈائون کی روایات کو آگے نہیں بڑھانا چاہیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں