یوتھ فورم فار کشمیرکے زیر اہتمام جشن آزادی ریلی

پیر 13 اگست 2018 23:04

لاہور۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) یوتھ فورم فار کشمیرکے زیر اہتمام پاکستان کی71ویں جشن آزادی کے حوالے سے پوری ملک میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا اس سلسلہ میں لاہور میں ایوان کشمیر سے لبرٹی چوک گلبرگ تک ایک عظیم الشان جشن آزادی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کی ۔ریلی میں سینکڑوں کارکنوں نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے قومی ترانہ پڑھا اور ملی ترانوں پر رقص کیا ۔

(جاری ہے)

جشن آزادی کی اس خوبصورت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے آج تجدید عہد کا دن ہے ہم اپنے مادر وطن پاکستان کو مضبوط خوشحال اور ناقابل تسخیر بنائیں گے ۔اس موقعہ پر شہدائے آزادی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی ،طارق احسان غوری نے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا تھا ۔ہم عہد کرتے ہیں کہ انشاء اللہ پاکستان کی شہہ رگ کشمیر کو بھارت کے خونی پنجوں سے آزاد کرائیں گے اور بہت جلد کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ عملی صورت میں نظر آئیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں