ہمیں اپنی اپنی صلاحیتوں کے مطابق ملک کی خدمت کا فریضہ انجام دینا چاہیے‘اکبر حسین درانی

ہم سب کو شانہ بشانہ چلنا ہوگا ‘چیف سیکرٹری پنجاب کا سول سیکرٹریٹ میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب

منگل 14 اگست 2018 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) سول سیکرٹریٹ میں یوم آزادی کے موقع پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی نے آئی جی پولیس پنجاب سید کلیم امام او ردیگر اعلی سرکاری افسران کے ہمراہ پرچم کشائی کی - بعد ازاں پولیس بینڈ نے قومی ترانے کی دھن پر تقریب میں سماں باندھ دیا - اس تقریب میں سینکڑوں سیکرٹریٹ ملازمین نے بھر پور شرکت کی -تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی نے کہاکہ ہمیں قائد کے فرمان امانت ، دیانت اور حب الوطنی کی روشنی میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا اپنا حصہ ڈالنا چاہیی- ہم سب کو شانہ بشانہ چلنا ہوگا - ہمیں تحریک پاکستان کے شہیدوں کی قربانیوں سمیت ملک کی حفاظت پر مامور پولیس ، رینجرزاو رپاک فوج کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرنا ہے جو ملک کی خاطر اپنا تن من قربان کررہے ہیں -چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام شرکاء تقریب کے جذبے کو بھی سراہا اور انتہائی کم وقت کے نوٹس پر آنے والوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ ایسوسی ایشن عہدیداران نے تحریری درخواست پر یوم آزادی کی سیکرٹریٹ میں مثالی تقریب کے انعقاد پر چیف سیکرٹری پنجاب کا شکریہ ادا کیا -اس موقع پر آئی جی پولیس سید کلیم امام ، سیکرٹری وزیراعلی پنجاب کیپٹن (ر) خرم آغا، سیکرٹری بلدیات عارف انور بلوچ ، عثمان انور ، سیکرٹری آئی این سی سائرہ اسلم ،حسن اقبال ِ کیپٹن(ر) عطا محمد ، سیکرٹری ہاؤسنگ ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ، سیکرٹری سکولز ، محمدمسعود مختار سمیت ایسوسی ایشن عہدیداران راجہ سہیل احمد ، چوہدری غلام غوث ، بختیار احمد ، عبدالکریم اعوان ، چوہدری شاہد محمو د، اعظم خان ، صادق حسین ، سلامت علی ، اشتیاق احمدکمبوہ، صدیق تنولی ، عمر عباسی ، ایم ایم علی ، منور مسیح شامل تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں