آزادکشمیر کے وزیر بحالیات و ٹرانسپورٹ کا بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

جمعرات 13 ستمبر 2018 21:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2018ء) آزادکشمیر کے وزیر بحالیات و ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے سابق خاتون اول اور سابق صدر مسلم لیگ (ن)بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔انھوں نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔انھوں نے آمریت کے دور میں جس طرح پارٹی کی قیادت سنبھالی اور پارٹی کو ثابت قدم رکھا اس کی مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

مادرملت محترمہ فاطمہ جناح اور بیگم کلثوم نواز کی سیاسی زندگی میں مماثلت پائی جاتی ہے۔سابق خاتون اول نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء کے لیے کلیدی کردار اداکیا ۔انکی سیاسی بصیرت کے سب ہی قائل ہیں۔بیگم کلثوم نوازکے دنیا سے چلے جانے سے خلا پیدا ہو گیا ہے انھوں نے کہا کہ مجھے بھی بیگم کلثوم نواز کی قیادت میں کام کرنے کا موقع ملا میں نے ان جیسی نڈر اور بہادرخاتون کوئی نہیں دیکھی ،انہوںنے جمہوریت کی بقاء اور سلامتی کے لیے اپنے پورے خاندان کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا۔اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائی *راٹھور*

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں