نئے پاکستان کے دعویداروں نے ایک ماہ میں ہی’’ غریب مارو‘‘ مہم کا آغاز کردیا ‘پرویز ملک

نواز شریف کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں عدالتی فیصلہ ہے عوام دشمن اقدامات کی بھر پور مخالفت کرینگے‘عمران نذیر

اتوار 23 ستمبر 2018 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قوم اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری ورکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر وایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامرخان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے دعویداروں نے اپنی غریب کش پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو ٹیکسوں اور مہنگائی کے بوجھ تلے دفن کردیا ہے‘اگر مہنگائی میں اضافہ ہی نیا پاکستان ہے تو پھر ہمارا خدا ہی حافظ ہے عوام دشمن اقدامات کی ہم بھرپور مخالفت کریں گے‘ ن لیگ کی حکومت نے پورے پانچ سالوں میں مہنگائی کم کرنے کی کوشش کی اس حکومت نے ایک ماہ میں ہی میں’’ غریب مارو‘‘ مہم کا آغاز کردیا ہے،اور بجلی، گیس اور کھاد سیگر دیگر اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا۔

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز اپنے انتخابی حلقوں کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز احمد، میاں مرغوب احمد، سعدیہ تیمور،ربیعہ نصرت ،رانا احسن شرافت اورجاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ لیگی شیروں نے نہایت مشکل اور بدترین دھاندلی میں جنگ لڑی ہے طے شدہ منصوبے کے تحت پاکستان مسلم لیگ ن کو ہرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشااللہ اچھا وقت آئے گا، ہمارا اور عوام کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا ہم چاہتے ہیں کہ باشعور عوام کو سیاسی قوتوں اور انکی کارکردگی کا پتہ چلنا چاہیے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے عوام کے مینڈیٹ کے مطابق بہت کچھ کر کے دکھایان لیگ بطور اپوزیشن حکومت کی کارکردگی پربھر پور نظر رکھے ہوئے ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں