مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم خلاف الامہ لائرز فورم اور سول سوسائٹی سرکل کی طرف سے وکلا ء اور شہریوں کا زبردست مظاہرہ

عالمی اداروں کی حسی کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں پرجوش نعرے بازی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینزر اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے

جمعرات 29 نومبر 2018 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور قتل عام کے خلاف الامہ لائرز فورم اور سول سوسائٹی سرکل کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ کے جی پی اور چوک میں باہر وکلا اور شہریوں نے زبردست مظاہرہ کیا اور عالمی اداروں کی حسی کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں پرجوش نعرے بازی کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینزر اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرہ میں ممتاز وکلا رہنما،سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار اسلم زار ،سابق صدر لاہور بار چودھری تنویر اختر،سیکرٹری ایم سہیل مرشد، چیئرمین انسانی حقوق کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بار صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی،سیکرٹری الامہ لائرز فورم رائو طاہر شکیل، چیئرمین سول سوسائٹی سرکل علی عمران شاہین،چودھری رئوف ، ڈاکٹر شاہد نصیر و دیگر نے شرکت وخطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تاریخ انسانی کے تمام مظالم کو مات دے دی ہے او ر روزنہ بڑے پیمانے پر کشمیریوں کو قتل، زخمی،گرفتار کرنے کے ساتھ ان کی املاک کو تباہ کیا جا ر ہا ہے لیکن ساری دنیا اس پر خاموش تماشائی ہے۔انڈونیشیا کو توڑ کر مشرقی تیمور اور سوڈان کو توڑ کر جنوبی سوڈان کی مسیحی ریاستیں تو قائم کر دی گئیں لیکن کشمیریوں کی آواز بھی سننے کو کوئی تیار نہیں۔

بھارتی فوج نے گزشتہ چند روز میں نوجوانوں کے ساتھ کئی بچوں اور عورتوں کو بھی کو بھی قتل کر دیا ہے۔20ماہ کی بچہ کو پیلٹ گن سے نشانہ بنایا گیا۔14سالہ بچی کو سر میں گولی مار دی گئی لیکن یہ سارا ظلم و ستم کسی کو نظر نہیں آتا۔بھارت کو یاد رکھنا چاہئے کہ71سال میں کشمیریوں کو جھکا نہیں سکا تو وہ مستقبل میں بھی انہیں جھکا نہیں پائے گا۔بھارت جتنی جلدی اپنے وعدوں کے مطابق کشمیریوں کو آزاد کردے یہ اس کے اور اس خطے کے ڈیڑھ ارب انسانوں کی جانوں کو بچانے کا سب سے بہترین راستہ ہو گا۔

معمولی معمولی بات پر پاکستان اور مسلم دنیا کے بازو مروڑنے والی عالمی طاقتوں کو بھی آنکھیں کھولنا ہوں گی ورنہ یہ خاموشی بہت بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔اس موقع پر دفاع حرمت رسولؐ کے سلسلے میں بھی ہفتہ وار پروگرام کیا گیا جسے مسلسل 298ہفتے ہو گئی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں