چوتھی سی اے سی پاکستان سمٹ اور نمائش (کل )سے ایکسپو لاہور میں ہوگی،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو شرکت کی دعوت

ہفتہ 1 دسمبر 2018 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) چوتھی سی اے سی پاکستان سمٹ اور نمائش تین سے پانچ دسمبر تک ایکسپو سنٹر لاہور میں ہورہی ہے جس میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں کانفرنس منعقد ہوگی جبکہ اس کے بعد نمائش کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ اس میگا ایونٹ میں لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر، نائب صدر فہیم الرحمن سہگل، محمد ندیم قریشی، انجینئرنگ کونسل آف پاکستان کے چیئرمین جاوید سلیم قریشی، اعلیٰ حکومتی شخصیات اور ملکی و غیرملکی وزٹرز کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

زراعت اور اس کے ذیلی شعبوں سے تعلق رکھنے والی پچاس سے زائد پاکستانی و چینی کمپنیاں نمائش میں حصہ لے رہی ہیں جو جدید ترین مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی نمائش کریں گی۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک اور بہترین صلاحتیں ہونے کے باوجود زراعت کے شعبہ میں ابھی کافی پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی اے سی پاکستان نمائش نہ صرف پاکستان کی پوٹینشل کو اجاگر کرے گی بلکہ اس شعبے میں مشترکہ منصوبہ سازی اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی راہ بھی ہموار کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایگرو کیمیکل کے شعبے میں پاکستان بہت ترقی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ محمد ندیم قریشی اور جاوید سلیم قریشی نے کہا کہ سی اے سی پاکستان کا داورہ کار دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے، یہ جنوبی ایشیا میں اپنی نوعیت کی منفرد نمائش ہے جو بڑی کامیابی سے منعقد ہوتی آرہی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ چوتھی سی اے سی پاکستان سمٹ اور نمائش بھی بے مثال کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں