وزیراعلیٰ پنجاب کا گوجرانوالہ کے نجی سکول میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا نوٹس ،ہلاکتوں پر اظہار افسوس

غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے قانونی کا رروائی عمل میں لائی جائے،زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں‘عثمان بزدار

ہفتہ 23 مارچ 2019 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گوجرانوالہ کے علاقہ کشمیر روڈ پر نجی سکول میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ۔ وزیراعلی نے واقعہ میں ٹیچر سمیت بچوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

عثمان بزدار نے جاں بحق ٹیچر اور بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیر اعلی نے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کر کے جامع رپورٹ پیش کی جائے، غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے قانونی کا رروائی عمل میں لائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں