کرپشن کی آبیاری کرنیوالے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں اصل رکاوٹ ہیں ‘ جمشید چیمہ

پانچ سال بعد اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگنے جائیں گے‘ مرکزی رہنما پی ٹی آئی

ہفتہ 23 مارچ 2019 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ملک کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی جستجو قابل ستائش ہے ،کرپشن کی آبیاری کرنے والے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں اصل رکاوٹ ہیں اور ان کی جانب سے بھرپور مزاحمت کی جارہی ہے ،پانچ سال بعد اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگنے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اوروزیر اعظم عمران کی قیادت میں حکومت کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی گئی ۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ اقتدار کی باریاں لگانے اور کرپشن بچانے کیلئے تو میثاق اور اتحاد کر لیتے ہیں لیکن کبھی بھی محروم طبقات کیلئے آواز اٹھائی اور نہ اتحاد کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور انشاا للہ اصلاح کے بعد ملک جس رفتار سے ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا پھر دنیا کی کوئی طاقت اس میں رکاوٹ نہیں ڈال سکے گی ۔کرپشن کا عنصر سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اس کا قلع قمع کئے بغیر ترقی یافتہ اقوام میں شامل ہونے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومت اپنے منشور پر عملدرآمد کے لئے دن رات کوشاں ہے اور انشا اللہ پانچ سال بعد اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگنے جائیں گے او رسر خرو ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں