وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرکامیاں شہباز شریف سے اظہار تعزیت

اتوار 29 نومبر 2020 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان شریف کمپلیکس گئے اور مسلم لیگ ن کے صدر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کی ڈھارس بندھائی اور ان سے اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس اور وزیر بحالیات راجہ صدیق خان,وزیر ایس ڈی ایم اے احمد رضا قادری،وزیرجیل خانہ جات چوہدری محمد اسحق بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے جنہوں نے شہباز شریف سے اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم نے شہباز شریف کو پرسہ دیا اور کافی دیر ان کے ساتھ رہے۔انہوں نے اس موقع پر کشمیری عوام اور مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے کارکنان کی جانب سے بھی اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے بلندی درجات کی دعا کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں