ن ) لیگ نے بھارت سے مدد مانگنے کا بیان دینے پر چوہدری اسماعیل گجر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

چوہدری اسماعیل گجر سے 7دن کے اندر بیان سے متعلق وضاحت طلب ،جواب نہ دئیے جانے پر سخت ایکشن لینے کی تنبیہ

پیر 26 جولائی 2021 18:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر انتخابات میں امیدوار چوہدری اسماعیل گجر کو بھارت سے مدد مانگنے کے بیان پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنر ل احسن اقبال کی جانب سے جاری کردہ شوکا ز نوٹس میں چوہدری اسماعیل گجر سے 7دن کے اندر بیان سے متعلق وضاحت طلب کی گئی ہے ۔شوکا ز نوٹس کا جواب نہ دئیے جانے پر سخت ایکشن لینے کی تنبیہ کی گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں